سکھر: برسات سے متاثرہ افراد کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے قائم ریلیف کیمپ قائم کردیا۔

50

سکھر۔25اگست(اے پی پی) ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی کی ذاتی دلچسپی اور احکامات پر ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک صاحب نے برسات سے متاثرہ افراد کے لیے سٹی گارڈن ھال خاکی چوک خیرپور میں ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے قائم ریلیف کیمپ قائم کردیا، برسات اور بارش سے متاثرہ افراد کے لئے پولیس ریلیف کیمپ میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف، لیڈیز پولیس اسٹاف ،بیڈز۔ ادویات، کھانا،صاف پانی ،چوبیس گھنٹےاسٹینڈ باء جنریٹر کی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔

 ڈی آئی جی سکھر کی کاوشوں سے انشاءاللہ مزید پولیس ریلیف کیمپز لگائے جائیں گے ۔اور اس مشکل وقت میں پولیس متاثرہ عوام کی خدمت میں پیش پیش اور انکی جان و مال کی حفاظت کرتی رہے گی ۔اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔