سکھر: سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی

9

سکھر،04اگست (اے پی پی):  سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے خلاف دو ریفرنسز کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 جمعرات کو سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی سمیت دیگر ملزمان پر ایک ارب روپے سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں داخل دو ریفرنسز کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر اعجاز جکھرانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور ملزمان کے وکلاءکے دلائل کچھ دیر تک جاری ہے جس کے بعد عدالت نے سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اعجاز جکھرانی و دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔