سکھر: مائکرو کالونی میں گھر کی دیوار گرگئی ،دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر دوبچوں سمیت چار افراد زخمی

33

سکھر۔ 25اگست(اے پی پی): مائکرو کالونی میں برسات کے باعث ایک گھر کی دیوار گر گئی ،دیوار گرنے سے دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایدھی ایمبولینسز کے زریعے سول ہسپتال سکھر شفٹ کیا گیا ہے۔

 زخمیوں میں  یاسین مشوری، مسمات صغرہ، فاطمہ، داؤد مشوری شامل ہیں جنہیں ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کی۔