اسلام آباد ، 03 اگست (اے پی پی ): وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان معیشت کو وینٹیلیٹر پر چھوڑ گئے، کوئی میگا پروجیکٹ نہیں بنایا۔
بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود خرابی کر کے اس کا الزام مخالفین پر لگاتے ہیں اوریہ وقت سے ثابت ہوا ہے، عمران خان نے چار سالہ دور حکومت میں کیا گل کھلائے، سب جانتے ہیں۔ کوئی میگاپراجیکٹ شروع نہیں کیا، قرضہ کئی گنابڑھایا اور معیشت کو بری طرح تباہ کیا، اب الزام لگاتے ہیں کہ معیشت ڈوب رہی ہے یہ سب آپ کا کیا دھراہے۔











