عمران نیازی نے توشہ خانے سے لیئے گئے کروڑوں روپے کے تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے؛ محسن شاہنواز رانجھا

4

اسلام آباد، 18 اگست (اے پی پی ): رہنما مسلم لیگ (ن) محسن شاہنواز رانجھا نے جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران نیازی نے توشہ خانے سے لیئے گئے کروڑوں روپے کے تحائف اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیے ہیں۔