عوام اورکاروباری حلقوں کا معاشی قتل قبول نہیں،مری کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنائینگے،راجہ اسامہ اشفاق سرور

17

مری، 18 اگست(اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئرنائب صدر راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ عوام اورکاروباری حلقوں کا معاشی قتل قبول نہیں ہم مری کے خلاف ہونے والی ہرسازش کو ناکام بنائینگے،سیاحتی مقام مری میں توانائی کے بحران کے دوران 8بجے دوکانیں بندکرنے اور8 ہزار گاڑیوں سے زائد پر انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندی کو ختم کرنے کے لئے جب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بتایا تو انہوں نے فوری احکامات جاری کرکے تمام پابندیوں کو واپس لیا اور کہا کہ  میں اپنے والدمحترم راجہ اشفاق سرور مرحوم کے عوامی مشن کو ہرصورت مکمل کرونگا،تاجر وں کامعیشت کومضبوط کرنے میں مرکزی کردار ہے۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے  راجہ اسامہ اشفاق سرور نے مرکزی انجمن تاجران مری کی جانب دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہو  کیا اور انہوں نے مرکزی انجمن تاجران مری کے رہنماؤں اورمیزبان حاجی اسدخان کا شانداراستقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے ن لیگ تحصیل مری کے صدرراجہ دفتر عباسی،ن لیگ مری سٹی کے صدرراحسان نواز،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز،سٹیزن فورم کے چیئرمین عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزاسہیل بیگ،طاہر حمید،کوہسار یونین کے جنرل سیکرٹری ،لیگی رہنماء شفیق وانی۔فردوس عباسی،سردارندیم عباسی،مقرب منگرال اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیااورانتظامیہ کو متنبہ کیا کہ تاجروں کیخلا ف سازشیں کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر تحصیل بھر سے 1998 کی تحریک کی طرح احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی اورتمام تحصیل کی شاہراہوںسترہ میل سے کوہالہ تک سب کچھ بند کردیاجائیگا۔

تقریب میں لیبرونگ ن کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،انجمن تاجران کے سینئر نائب صدرواجد عباسی، جوائنٹ سیکرٹری عامر عباسی،سیکرٹری اطلاعات خاورمیر،سیکرٹری مالیات عمران بٹ،سوشل میڈیا مری کے جنرل سیکرٹری اویس عباس اوردیگر نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرمہمانوں کے اعزاز میں حاجی اسد خان کی طرف سے پرتکلف عشائیہ بھی دیاگیا۔