فیصل آباد،25اگست(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پہ کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی 225 ر۔ب وزیر خان فیصل آباد میں کارروائی، گندے اورسیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی ایک ایکڑ پر محیط پالک کی فصل کو ٹریکٹر کی مدد سے ہل چلا کر تلف کر دیا گیا۔