عوام سے اپیل ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان  کی مدد کیلئے اقدامات اٹھائیں؛ وفاقی  وزیر صحت  عبد القادر پٹیل

22

اوتھل(لسبیلہ)،13 اگست (اے پی پی ):وفاقی  وزیر صحت  عبد القادر پٹیل نے   ہفتہ کو یہاں  پریس کانفرنس سے  خطاب میں   عوام  سے  اپیل   کی ہے کہ   بلوچستان     کے سیلاب زدگان  کی مدد کیلئے اقدامات اٹھائیں ، بلوچستان کے  عوام کو ہم سب  کی  ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ  دعا گو   ہیں کہ  یہ قدرتی  آفت ٹل جائے۔