فیصل آباد، 18 اگست (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے شہریوں کو محفوظ خوراک پہچانے کے مشن پر گامزن ، فوڈ سیفٹی ٹیم نے گھر میں بنی مضر صحت کیچپ اور سوس بنانے والی فیکٹری ڈھونڈ نکالی ۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمار جاوید آپریشنز فیصل آباد کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد لائلپور ٹیم کا سرگودھا روڈ علی ٹاؤن میں موجود خفیہ فیکٹری پر چھاپا مارا ، ملزمان بغیر لائسنس کام کرتے پائے گئے جبکہ مزید چیکنگ پے سوس اور کیچپ میں سٹارچ کی ملاوٹ پائی گئی۔ عوام کو دھوکا دینے کے لیے پیکنگ پر ایڈریس بھی جعلی پایا گیا۔
کارروائی کے دوران 4 عدد پیکنگ مشینیں، 500 کلو ملاوٹی سوس، سیلنگ مشینیں اور پیکیجنگ میٹریل ضبط کر کے تھانہ ملت ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 سیکشن 22، 23، 28 اور 32 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔