مری،25 اگست (اے پی پی ):کشمیر پوائنٹ میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کے نیچے سے زمین سرکنے لگی،جس سے عمارت کے منہدم ہونے کا خطرہ ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر مری اور بلڈنگ مالک کو مطلع کر دیا گیا۔ مذکورہ عمارت میں متعدد افراد نے فلیٹس خرید رکھے ہیں جو اکثر یہاں رہائش بھی اختیار کرتے ہیں۔عمارت سے ملحقہ دیگر لوگوں کے گھر بھی خطرہ میں آنے کا اندیشہ ہے۔