مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوج نے گذشتہ 75 سال سے غیر قانونی طور پر محاصرا کیا ہوا ہے؛ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ

19

کوئٹہ،04گست(اے پی پی): ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوج نے گذشتہ 75 سال سے غیر قانونی طور پر محاصرا  کیا ہوا  ہے ، جہاں  انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے،مودی سرکار نے 3برس قبل 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم جاری رکھا ہوا  ہے۔

 ان خیالات کا اظہارانہوں  نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پراے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریڑ جبار بلوچ نے کہا کہ متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔کشمیر کی آئینی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں کشمیری رہنماوں اور کارکنوں کی جبری گمشدگیاں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہے جو کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ  نے  مزید کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہے،بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔