ملتان، 22 اگست 2022(اے پی پی ): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے سیلاب زدگان کے کیمپوں اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کے احکامات جاری کئے ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے ڈسٹرکٹ آفیسرز سے ملاقات میں مربوط حکمت عملی کے تحت متاثرین کی امداد کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تونسہ سمیت جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیئے انتظامیہ کے ہمراہ کاوشیں کر رہے ہیں،متعلقہ ضلعی آفیسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ متاثرہ افراد تک راشن اور دیگر ز ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عوام الناس بھی بڑھ چڑھ کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کیا اور اُن سے گفتگو کی۔











