ملتان، 29اگست(اے پی پی):بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پوری رفتار سے صفائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ شہر کے چاروں زونز میں سوئیپنگ، سکریپنگ اور ویسٹ لفٹنگ کا کام زوروں پر ہے جبکہ کمپنی کی تمام مشینری کو فیلڈ میں پہنچا دیا گیا ہے۔موٹروے انٹر چینج شجاع آباد سے شہر آنیوالی شاہراہ کی صفائی ستھرائی شروع کردی گئی ہے۔سوموار کے روز رنگیل پور، ریاض کالونی،حسن پروانہ کالونی میں بھرپور صفائی آپریشن کیا گیا اور شمس آباد چوک، عید گاہ اور بوسن روڈ کی مثالی صفائی اور سکریپنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ کمپنی ورکرز وحدت کالونی، ایم اے جناح روڈ، سمیجہ آباد روڈ کی صفائی میں مصروف رہے۔ کھاد فیکٹری سے چوک کمہاراں آنیوالے خانیوال روڈ کو خوبصورت بنانے کا کام بھی جاری ہے۔