ملتان، 23 اگست (اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کی داخلی شاہراہوں کے صفائی پلان پر عملدر آمد جاری ہے، سپیشل صفائی اسکواڈ نے منگل کو بہاولپور بائی پاس کے ایریا میں گرینڈ صفائی آپریشن کیا اور شیر شاہ روڈ اور سادرن بائی پاس روڈ کی مکمل سکریپنگ کی۔شاہراہوں کے درمیان واقع گرینڈ بیلٹس کی بھی صفائی ستھرائی کردی گئی ہے۔
یونین کونسل9، باوا صفرا روڈ اور شاہ رکن عالم کالونی کے ای بلاک میں خصوصی صفائی کی گئی اور ہیوی مشینری کے ذریعے خالی پلاٹوں سے ویسٹ اٹھالیا گیا ۔چونگی نمبر9 کے اطراف میں میٹرو روٹ کی سروس لین کی بھی سپیشل صفائی کی گئی۔
دوسری طرف بارش کے خدشہ کے پیش نظر اندرون شہر میں واقع اوپن ڈرینز کی صفائی شروع کردی گئی ہے تاکہ نکاسئی آپ میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔