موٹروے پولیس عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے،آئی جی خالد محمود

9

ملتان،24 اگست(اے پی پی):آئی جی خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور ڈی آئی جی شاہد جاوید نے کہا تمام بسوں میں سوار مسافروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظتی آلات کے مؤثر استعمال کے بارے خصوصی بریفنگ دی جائے ۔سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ موٹروے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن ‘130’ سے مدد لی جا سکتی ہے اور انسپکٹر جنرل خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنے کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس خالد محمود کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی/زونل کمانڈر MC-II زون شاہد جاوید نے موٹروے سنٹرل 2 زون پر چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے ہدایات جاری کردیں ہیں جس پر سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل کی زیرنگرانی تمام بیٹ ہائے میں عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے کہا کہ بسوں میں سوار مسافروں اور بس کے عملے کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں بس سے باہر نکلنے یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظتی آلات کے مؤثر استعمال کے بارے خصوصی بریفنگ دی جا رہی ہے اور ساتھ ساتھ ایمرجنسی کی صورت میں بس میں پچھلی جانب ایمرجنسی ایگزٹ کا گیٹ کھولنے اور اس سے اخراج بارے بتایا جا رہا ہے۔ یہ اقدامات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی NOMORE# مہم کا ایک حصہ ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔تمام بسوں کے مسافروں کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ایک جامعہ PSV ٹریکر سسٹم کے ذریعے قانون کا یکساں نفاذ بھی شروع کردیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس قومی شاہراؤں پر قانون کے بلا تفریق عمل درآمد کے ساتھ مسافروں کے سفر کو محفوظ اور آرام دہ بناتے ہوئے تمام لوگوں کی خدمت کے لیے پر عزم ہے۔

 سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے مزید بتایا کہ موٹروے پر کسی بھی مدد یا شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن ‘130’ یا سمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد لی جا سکتی ہے۔