میرپورخاص؛حکومت کے ساتھ تمام برادریاں، سیاسی سماجی پارٹیوں کے کارکنان ،مذہبی جماعتیں سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کے کاموں میں مصروف

11

میرپورخاص، 25 اگست( اے پی پی): سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت کے ساتھ تمام برادریاں، سیاسی سماجی پارٹیوں کے کارکنان ،مذہبی جماعتیں  ریلیف کے کاموں مصروف ہیں۔

میرپورخاص میں بڑے  اقلیتیوں کی عبادت گاہ  لال مندر، میرپورخاص  کی انتظامیہ و پوج لوہانہ ہندو پنچائت کی جانب سے  روزانہ  11 دیگیں کھانے کی اور صاف پانی  سیلاب متاثرین میں تقسیم کر رہے ہیں۔ اقلیتی برادری بھی اپنے پاکستانی  سیلاب متاثرین بھائیوں کی مدد میں حکومت  اورانتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا  ملاکر ساتھ چل رہی ہے۔