میری کوشش ہوگی اپنی تعیناتی کے دوران سرکاری سکولز میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، سی ای او ایجوکیشن آفیسر اسلم اعجاز

2

وہاڑی، 19 اگست ( اےپی پی): وہاڑی محکمہ تعلیم کے نئے آنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسلم اعجاز کوچارج سنبھالنے پر پنجاب ٹیچر یونین عباسی گروپ کی جانب سے ویلکم کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب ٹیچرز یونین عباسی گروپ میڈم عذرا عبدالئحی ،صدرماسٹرعاشق، سرپرست اعلیٰ میاں نذیر احمد ، ضلعی صدر ایپکا یونین منور علی بھٹی، نائب صدر گھمن بھی موجود تھے۔

سی ای او ایجوکیشن آفیسر اسلم اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری کوشش ہوگی اپنی تعیناتی کے دوران سرکاری سکولز میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے سکولز کے طلباء وطالبات بالخصوص استاتذہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔