وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کی ملاقات

11

دوحہ،24اگست  (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی   سے بدھ کو   ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور قطر کے درمیان  مختلف شعبوں میں تعاون کو  فروغ دینے پر اتفاق کیا۔دیوان امیری آمد پرامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی  نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔