وزیراعظم کی ہدایت پر انجینئرامیرمقام کالام میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف

8

سوات ،30 اگست (اے پی پی ): وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر انکے مشیر انجینئرامیرمقام کالام میں سیلاب متاثرین کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

خواتین، بچوں سمیت بزرگوں کو وزیراعظم اور پاک فوج کے خصوصی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔