ٹنڈو محمد خان، 16 (اے پی پی): ٹنڈو محمد خان میں جاری تیز طوفانی مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی گندے نالے ابل پڑے، شہر بھر کی گلیاں و سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، چاول سمیت دیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر تمام تر انتظامات مکمل کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پہلے میونسپل کمیٹی بعد میں محکمہ پبلک ہیلتھ بھی شہر کے نظام کو بہتر نہیں کر سکا، شہری دو سے تین فٹ تک پانی میں رہنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے نااہل ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی کو زمہ دار قرار دے دیا، ٹنڈو محمد خان اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں جاری تیز طوفانی مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کاشتکار عامر نے بتایا کہ زرعی زمینوں میں تین سے چار فٹ پانی موجود ہے، جس کے باعث کپاس، چاول سمیت دیگر فصلیں مکمل طور تباہ ہوگئی ہیں، جبکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی گندے نالے و گٹر ابل پڑے، شہر بھر کی گلیاں و سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے، شہریوں قربان، ایاز سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ ائیرکنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر تمام تر انتظامات مکمل کے دعویداروں نے شہریوں کو گندے پانی کے نظر کردیا، ہمارے گھروں میں دو سے تین فٹ پانی موجود ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی کو تمام تر معاملات کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔