پاراچنار؛یوم شہدائے پولیس پرتقریب کا انعقاد،شہداء کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی

12

پاراچنار،04اگست(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح پاراچنار میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا  اور شہداء کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی۔

پولیس لائن پاراچنار میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ضلع کرم ارباب شفیع اللہ نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف کرم پولیس کی جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 تقریب میں شہدا کے لواحقین اور گورنر ماڈل ہائی سکول کے طالب علوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس شہدا کے لواحقین نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر قسم قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔

اس سے قبل پولیس لائن میں شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 بعد ازاں ڈی پی او ارباب شفیع اللہ،ڈی ایس پی کریمان علی اور ،پے آفیسر مجاہد حسین نے مختلف علاقوں میں شہدا کی قبروں پر حاضری دی اور شہدا کی قبروں پر پھولوں کے گلدستے چڑھائے۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔