پاکپتن،30 اگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سموگ،ڈینگی اور لمپی سکن وائرس کے تدارک کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ سمیت محکمہ لائیو سٹاک،محکمہ صحت اور ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سموگ،ڈینگی اور لمپی سکن وائرس پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔سموگ،ڈینگی اور لمپی سکن وائرس پر قابو پانے کے لئیے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر وبائی امراض کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر سول سوسائٹی کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔آخر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئیے خصوصی دعا کی گئی۔