پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، ملتان سے چائنہ نمک کی بڑی کھیپ پکڑلی

41

ملتان،25 اگست (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کے دوران ملتان سے چائنہ نمک کی بڑی کھیپ پکڑلی۔ اس موقع پر شعیب خان جدون، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جیلانی فوڈز پیکنگ یونٹ سے 1 ہزار 125 کلو گرام چائنہ نمک ضبط کرلیا گیا ہے اور مصالحہ یونٹ مالکان کیخلاف ممتاز آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران 1,125 کلو چائنہ نمک برآمد کیا گیا ہے اور کہا کہ ممنوعہ نمک پیک کرکے ملتان شہر اور دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا، چائنہ نمک کا استعمال ہائی بلڈ پریشر عارضہ قلب کی بیماریوں کا باعث  بننے کے علاوہ سر درد، ذہنی اور جسمانی کمزوری کا باعث بھی بنتا ہے اور کہا کہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے چائنہ سالٹ کو ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک کے نام پر گھناؤنا کاروبار کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔