پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ڈینگی واک کا اہتمام، آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے

13

ملتان، 25 آگست ( اےپی پی): پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ڈینگی واک کا اہتمام اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔واک کا مقصد عوام الناس میں ڈینگی بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔واک کی قیادت ڈائر یکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی نے کی۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔ملازمین کی بڑی تعداد نے آگاہی واک میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈائر یکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان نے باقاعدہ ڈینگی سیل قائم کیا ہوا ہے۔جس میں ملازمین روزانہ کی بنیاد پر سر گر میاں انجام دیتے ہیں۔اور رپورٹ پیش کرتے ہیں۔پارکوں میں پانی کی نکاسی اور صفائی کے لئے ٹیم دیگر ملازمین کے ہمراہ بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔اس موذی مچھر سے نجات حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ادارہ اس تدارک کے لئے اقدامات کرتا رہے گا۔اس موقع پر عوام الناس میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔