چنیوٹ،04 اگست (اے پی پی ):یوم شہدائے پولیس کے موقع پر یادگار شہداء چنیوٹ پرپروقارتقریب کااہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج امجد نذیر چوہدری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد الرحمن،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر،شہداء کی فیملیز،پولیس افسران و جوانوں،نے شرکت کی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈی پی او،ڈی سی نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ملک پاکستان کی سلامتی،شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج امجدنذیر چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ڈی سی چنیوٹ کیپٹن (ر)ندیم ناصرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جان کی قربانی بہت بڑی قربانی ہے،میں شہدائے پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ڈی پی او اسد الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4اگست کا دن پولیس کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،ہم پنجاب پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کررہے ہیں اورخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔پولیس کے افسران وجوان لوگوں کے جان و مال کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، دہشت گردوں کیخلاف صف اول میں سینہ سپر ہوتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں۔ملک و قوم کی حفاظت کیلئے آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔
شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں ڈی پی او دفتر میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او اسدالرحمن نے فیملیز کا استقبال کیا خیریت دریافت کی۔ ڈی پی اونے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ہم اپنے شہدا کے خون کے وارث ہیں،شہدائے پولیس کی فیملیز کا دکھ سکھ ہمارا دکھ سکھ ہے۔