چنیوٹ،25 اگست (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کی، آگاہی واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے کہا کہ موسم برسات کے دوران ہونے والی بارشوں کے بعد ڈینگی کے حوالے سے یہ ایام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس لئے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے موثر حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہو گا،احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوامی شعور اجاگر کرنے سے ڈینگی سے بچاؤممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں،دفاتر گلیوں، بازاروں کو پانی سے خشک رکھا جائے، اگر پانی خشک ہو گیا ہو تو ڈینگی خود بخود ختم ہو جائے گا،اس ذمہ داری کا احساس سب کو مشترکہ کرنا ہو گا۔
آخر میں انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سخت وائلیشن پر گرفتاری اور مقدمات بھی درج کروائے جا ئیں گے ۔
آگاہی واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کے علاوہ دیگر ہیلتھ افسران ،سی اوز ایم سیزو ضلع کونسل رانا محمد نواز ، وقاص ہرل ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر خادم حسین ، دیگر ایجوکیشن افسران ، طلباء، اساتذہ کرام ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سید منور عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شہباز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام شبیر چھجو ، وکلاء، سیاسی سماجی شخصیات ، تاجران، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔