چھوٹے تاجروں پر اضافی ٹیکس لگاناحکومت کی حکمت عملی نہیں، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے؛ وزیراعظم شہباز شریف

3

دوحہ ،23 اگست (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  منگل کو قطر پہنچنے پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں پر اضافی ٹیکس لگاناحکومت کی حکمت عملی نہیں، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کے لئے بجلی پر اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کر دئیے  گئے  ہیں۔