چیف سیکریٹری سندہ سہیل راجپوت کا منچھر جھیلکا دورہ

17

سیہون 24 آگست (اے پی پی): چیف سیکریٹری سندہ سہیل راجپوت نے آج منچھر جھیل کا دورہ کیا اور جھیل کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا.

چیف سیکریٹری سندہ نے  منچھر جھیل پہنچ کر بندوں کا دورا کیا اور جھیل کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ اور رنگ بند سمیت پانی کی سطح کا جائزہ لیا. اس موقع پر ایم این اے سکندر علی راہپوٹو، سابق ایم پی اے سید حسنین شاہ، وزیراعلی سندہ کے پرسنل سیکریٹری محمد سلیم باجاری، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن (ر) فریدالدین مصطفی ودیگر افسران موجود تھے محکمہ اریگیشن کے سپریٹنڈنگ انجنیئر دادو محمد عالم راہپوٹو اور ایگزیکٹو انجنیئر سب ڈویزن شہباز اریگیشن مہیش کمار نے چیف سیکریٹری سندہ کو منچھر جھیل  کے بندوں کے متعلق مکمل آگاہی دی. چیف سیکریٹری نے کہا کہ اس دفعہ معمول سے بہت زیادہ بارشیں  ہوئی ہیں۔  انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو پابند کیا کہ بندوں کی مرمتی کام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے. انہوں نےضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی کہ بارش سے متاثرین افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔