رینالہ خورد،25است(اےپی پی):ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیانے رینالہ خورد کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی اور دی جانیوالی سہولتوں کے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنر آفس اوراراضی ریکارڈ سنٹر کابھی دودہ کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے لان میں بیٹھے سائلین کے مسائل اور درخواستوں پر احکامات صادر کیے بعدازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے پولیوٹرانزٹ پوائنٹس کے وزٹ کے علاوہ مختلف بازاروں کے وزٹ کیے بازاروں میں پانچ سال کے بچے دیکھ کرپولیوکے قطرے پلانے کے متعلق نشانات چیک کیے۔