کوئٹہ، 04 اگست ( اے پی پی ): انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات ریجن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی لسبیلہ کی قیادت میں 4 اگست یوم شہدائے پولیس عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
لسبیلہ پولیس کی جانب سے تمام تھانوں، لائن اور دفاتروں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ایس ایس پی لسبیلہ آفس میں یادگار شہداء پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس دوران ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی زیر قیادت گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، یادگار شہداء پر پولیس شہداء کے بچوں اور افسران نے گلدستے رکھے۔