گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں پولیس کی کارروائی۔ منشیات فروش بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار، 132 بوتل شراب اور موٹر سائیکل برآمد ، پولیس

9

گھوٹکی، 24 اگست ( اےپی پی): پولیس چوکی انچارج کموم شہید انچارج اسلم رند کے مطابق پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ  شوگر مل کے مقام پر ڈہرکی سے پنجاب جانے والے موٹرسائیکل کو روکا تو دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے کچرے کے بورے میں چھپائی گئی 132 بوتلیں شراب کی برآمد کر کے ملزم عمران چوہان کو موٹرسائیکل سمیت حراست میں لے لیا پولیس چوکی انچارج اسلم رند کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو کی ہدایت پر قومی شاہراہ پر جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لئے قومی شاہراہ پر چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر معمور؛ اہلکاروں؛ اختر حسین رند؛گل محمد؛  کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے  ایک ملزم عمران چوہان سے 132 بوتل شراب اور موٹرسائیکل قبضہ میں لیکر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہے جو سندھ کے علاقے ڈہرکی سے پنجاب کے علاقے خانپور کٹورا شراب اسمگل کر رہے تھے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا ہے چوکی انچارج اسلم رند کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔