اوکاڑہ؛کوئلے سے بھرے ٹرک میں لگی آگ پر ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا

1

اوکاڑہ،22ستمبر(اے پی پی): قومی شاہراہ نزد گیمبر اڈہ کے قریب کوئلے سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی،جس پر ریسکیو 1122 نے بروقت قابو پا لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو نے بروقت فائر فائٹنگ کر کے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، ٹرک عملے کے مطابق آگ لاپرواہی برتنے کی وجہ سے لگی۔