اوکاڑہ؛گورنمنٹ سپشل ایجوکیشن سنٹرتھری ریمینگ ڈس ابیلیٹیز کی نئی تعمیرشدہ بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

5

اوکاڑہ،29ستمبر(اے پی پی): سیکریٹری سپشل ایجوکیشن پنجاب صائمہ سعید نے گورنمنٹ سپشل ایجوکیشن سنٹرتھری ریمینگ ڈس ابیلیٹیز کی نئی تعمیرشدہ بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب میں سیکرٹری سپشل ایجوکیشن پنجاب صائمہ سعید نے کہا کہ اب نئی بلڈنگ کے افتتاح کے بعد سپشل بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے اساتذہ کوئی کمی نہ چھوڑیں۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں مبینہ بااثر قبضہ مافیہ سے ذہنی طور پر معذورسپیشل بچوں کے لئے مختص  اراضی کو واگزار کروانے کے لئے  محکمہ سپیشل ایجوکیشن، ضلعی انتظامیہ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ،وکلاء،میڈیا اور اہل علاقہ کی کاوشیں شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب عبدالرشیدبوٹی، ممبرسکول مینجمنٹ کمیٹی مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،چیف ایگزیکٹوآفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد، پرنسپل ادارہ محمدفیض نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چودھری طاہر امین، طلبہ کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر صائمہ سعید نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مہمانان کے ہمراہ سنٹر کے لان میں پودا لگایا۔