بہاولنگر ؛نہر سکس آر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، فصلیں زیر آب، لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ

5

بہاولنگر،23 ستمبر( اے پی پی ): بہاولنگر کےعلاقےفقیروالی کے قریب نہر سکس آر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا،شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کپاس اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں  ہیں جس سے لاکھوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے کسان اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہےکہ نہر اوور فلو ہونے سے شگاف پڑا محکمہ انہار ذمہ داری سے ڈیوٹی نہیں کرتا، شگاف بند نہ ہونے سے پانی قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

 محکمہ انہار کے احکام  کا کہنا ہے کہ مشینری کا انتظام کر رہے ہیں جلد شگاف پر کر لیں گے۔