بہاولنگر ,سبسیڈائز آٹا ہوٹلوں کو سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، سینکڑوں تھیلے برآمد

0

بہاولنگر،23ستمبر (اے پی پی ): پنجاب حکومت کی ہدایت  پر آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔  اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا خالد حسین کی ٹیم نے عیدگاہ روڈ اور مبارک گیٹ پر قائم آٹا پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سبسیڈائز آٹے کے سینکڑوں تھیلے برآمد کرلئے اور آٹے کے تھیلے تحویل میں  لیکر  پوائنٹس  سیل کر دئیے۔

اس حوالے سے ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر عابد کمال چشتی نے بتایا کہ سبسیڈائز آٹا شہر کے متعدد ہوٹلوں پر رات گئے سپلائی کیا جارہا تھا، آٹا پوائنٹس کو سیل کردیا ہے اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔