جلالپورپیروالا، روحانی بزرگ پیر فتح محمد قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 108ویں عرس کی تقریب منعقد کی گئی

0

جلالپورپیروالا، 22 ستمبر ( اےپی پی): جلالپورپیروالا روحانی بزرگ حضرت پیر فتح محمد قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 108ویں عرس کی تقریب منعقد کی گئی تقریب کی صدارت میاں شعیب حسن قادری اور میاں حسین احمد قادری نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ اولیاء کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرنے سے معاشرہ ترقی کرسکتا ہے برصغیر میں اسلام کی اشاعت میں اولیاء اللہ کا بہت اہم کردار ہے اولیاء کاملین نے بھٹکی ہوئی مخلوق خدا کو حق کی راہ دکھائی عرس کے موقع پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا آخر میں ملکی سلامتی ,بقا ،ترقی اور سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی عرس میں علماء کرام سمیت مریدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔