سکھر:ریلوے املاک پر قبضہ کر کے ریلوے کا قیمتی سامان فروخت کرنے کے الزام میں دو ملزمان گرفتار

1

 سکھر۔ 29ستمبر(اے پی پی)ریلوے املاک پر قبضہ کر کے ریلوے کا قیمتی سامان فروخت کرنے کے الزام میں دو ملزمان گرفتار، قبضہ واگزار گرفتارملزمان کے قبضے سے ریلوے کے 18 عدد قیمتی لکڑی کے سلیپر، 2 ریلوے لائنیں و دیگر مسروقہ سامان برآمد، ملزمان کے خلاف ریلوے تھانہ روہڑی میں مقدمہ درج، کاروائی ریلوے اسپیشل برانچ سکھر کی ٹیم نے کی۔

ریلوے اسپیشل برانچ ٹیم کی جانب سے روہڑی اسٹیشن کے قریب W 10 فکری ریلوے کالونی میں ریلوے پلاٹ پر انگرچمنٹ کرتے ہوئے اختر شاہ اور احمد علی پھلیو ٹو کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے ریلوے کے 18 عددقیمتی لکڑی کے سلیپر، 2 عدد ریلوے کی لائنیں ودیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔ریلوے تھانہ روہڑی میںIO W روہڑی محمد یا مین منگی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس پی ریلوے سکھر ڈویژن نیاز ڈگریجو نے ریلوے اسپیشل برانچ کی کامیاب کاروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔