سکھر: نیب آرڈیننس ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے سات کروڑ کرپشن کا ریفرنس واپس بھیج دیا

2

سکھر,29ستمبر(اے پی پی) نیب آرڈیننس ترامیم کے بعد احتساب عدالت سکھر نے سات کروڑ کرپشن کا ریفرنس واپس بھیج دیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت تھری سکھرنے تعلقہ میونسپل خانپور میں ہونے والی سات کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کی،سابق ٹی ایم او حفیظ پیرزادہ سمیت نامزد 20 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

 ملزمان کے وکیل سکندر جونیجو نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد پچاس کروڑ روپے سے کم کرپشن والا کیس نیب کے زمرے میں نہیں آتا اس لئے سات کروڑ کا کیس واپس کیا جائے۔ عدالت کے جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سات کروڑ روپے کرپشن والا ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔ تعلقہ میونسپل خانپور میں سات کروڑ روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت تھا، عدالت نے ریفرنس متعلقہ تفتیشی ادارے کو بھیجنے کی ہدایت کی۔