صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  کا دورہ  اوکاڑہ

1

اوکاڑہ،22ستمبر (اے ی پی): صوبائی وزیرسپیشلائزڈہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن وصدرسنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد اور صوبائی وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری مخدوم سید عباس علی شاہ نے اوکاڑہ دورہ کے دوران پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر،ضلعی و تحصیل کی تنظیموں کے عہدیداران،خواتین ونگ کے عہدیداران اور کارکنوں سے  سول ریسٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام صرف عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے عمران خان کے ویژن کو لیکر آگے بڑھنا ہے مقامی تنظیموں کو مضبوط کرنا ہے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن وصدر سنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کارکنان کے مسائل کے حل کے لئے کانفلیکٹ ریزولوشن کمیٹی بنائی گئی ہےجہاں پرکارکنوں کے تنظیمی مسائل حل ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور حقیقی آزادی کے لئے عمران خان دن رات محنت کر رہے ہیں ہم سب نے ان کا ساتھ دینا ہے عمران خان ایک ویژن اور سوچ کے ساتھ پاکستان کے غریب عوام کو ان کا حق دلوانے کے لئے کوشاں ہیں۔