ضلعی انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے باہمی اشتراک سے سنٹرل پنجاب کرکٹ چمپین شپ کاضلع نارووال آغازکردیاگیا

8

نارووال،28ستمبر ( اے پی پی) :ضلعی انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے باہمی اشتراک سے سنٹرل پنجاب کرکٹ چمپین شپ کاضلع نارووال آغازکردیاگیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)شعیب علی ٹورنامنٹ کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ اے ڈی سی آرمحمدخالد،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد اصغر،سی ای اوایجوکیشن محمداقبال،سی او میونسپل کمیٹی ریحان سلیم،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری،فوکل پرسن چیف آرگنائزر،ڈسٹرکٹ ممبرپی سی بی چوہدری انوارلحق،اے ای او عبدلرحمان،  خان کے ہمراہ کرکٹ چمپین شپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنرنے  کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیاں جہاں نوجوانوں کو زندگی میں آگے بڑھنے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال کرتی ہیں وہی پر انہیں  برداشت،باہمی حسن سلوک ‘ مقابلہ اورمسابقہ کی صلاحیتوں پر وان چڑھاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے میدان اگر آباد ہوں گے تو ہمارے ہسپتال مریضوں سے خالی ہوں گے ۔ صحت مند سرگرمیاں معاشرہ کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہوتی ہیں ۔ کرکٹ چمپین شپ ضلع نارووال کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے،اس موقع پر ضلعی سپورٹس آفیسررانامحمداصغر نے کرکٹ چمپین شپ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔