ملتان،  بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، ڈپٹی کمشنر

1

ملتان، 22 ستمبر ( اےپی پی):ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اب تک مہم کے چوتھے روز محکمہ صحت کی جانب سے 4 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ای او ہیلتھ کومختلف سکولز اور یونین کونسلوں کے دورے کرنے کا ٹاسک دیا ہے تاکہ مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب کرایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بتایا کہ گھروں میں بھی فیلڈ ٹیموں کی ویکسینیشن جاری ہے۔24 ستمبر تک ہر بچے کو فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سو فی صد ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں اجلاس میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔