ملتان؛ گندم کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی،3 افرادگرفتار

4

ملتان ،16 ستمبر (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے گندم کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مظفرگڑھ روڈ پر نجی پٹرول پمپ کے گودام سے ایک ہزار بوری گندم برآمد کرلی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی سربراہی میں کارروائی کے دوران 3 ملزم بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں  ۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے 50 کلو کی ہزار بوری قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے چھاپے کے دوران پٹرول پمپ سے ہزار لیڑ ایرانی تیل بھی برآمد کیا گیا جس پر گودام اور ملحقہ دکانیں سیل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ ضبط شدہ گندم سرکاری ریٹس پر عوام کو فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر گندم سمگلنگ روکنے کیلئے خصوصی ناکہ بندی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، رپورٹ آنے پر پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے بتایا کہ ایک ہزار بوری ذخیرہ کرنے والا مافیا گندم سمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزمان حسب اللہ خان،دانیال خان اومحمد جاوید کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔