نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں ،کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ

23

کوئٹہ۔22ستمبر (اے پی پی): بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کےچیرمین اعجازبلوچ ،کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹرمینڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کے نتا ئج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ امتحان میں کل 84489 طلبا ءشریک ہوئے جن میں سے 79688 کامیاب قرارپاتے کاتناسب 89 فیصد رہا ۔فرائیرمیں 41545 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 35507 کامیاب قرارپائے کامیابی کاتناسب 85.5 فیصدرہا جبکہ سیکنڈ ائیرمیں 47944 طلباءشریک ہوئے جن میں سے 44181 کامیاب قرارپائے کامیابی کاتناسب 92.2 فیصد رہا ۔اس علاوہ رزلٹ میں پوزیشن لینے والے طلباءکی تفصیل درج زیل ہے ۔تعمیر نوکالج کے احمد مصطفی ولد زبیرقیصرنے 1067 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،تعمیر کے احمد مزمل خان ولد عبدالرشید خان اورBRC Zhob کے محمد کامل خان ولد رازمحمد نے 1062 نمبرلے کرمشترکہ طورپردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ BRC Loralai کے محمد اسحاق ولد عبدالرزاق نے 1056 نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ طلبہ اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ WWW.bbiseqta.edu.pk پردیکھ سکتے ہیں ۔کنٹرول بورڈ پروفیسر شوکت علی سرپرہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پوز یشن لین والے نوجوانوں سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ یہ طلباطالبات مزید محنت کرکے ملک وقوم اورخاص طورپر صوبے کانام روشن کرینگے کیونکہ ہمارامستقبل ان سے وابسطہ ہے ۔