وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی  بل گیٹس سے ملاقات

10

نیویارک ۔22ستمبر  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملنڈا اینڈ بل گیٹس کے بانی  بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈ یا ونگ  سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز روانگی سے قبل بل گیٹس کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرہوئی۔