پنڈی بھٹیاں؛ مضر صحت ایک ہزار پندرہ لیٹر دودھ  تلف،ناقص صفائی پرفوڈ پوائنٹس کو جرمانے

4

پنڈی بھٹیاں،22 ستمبر (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ایک ہزار پندرہ لٹر مضر صحت دودھ  تلف کر دیا جبکہ

چار فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی پر جرمانے عائد کئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موٹر وے پر ناکہ لگا کر شہروں کو دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ایک ہزار پندرہ لٹر مضر صحت دودھ ضائع کر دیا جبکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چار فوڈ پوائنٹس کی بھی چیکنگ کی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر پینتالیس ہزار روپے جرمانے کئے۔