کوئٹہ شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن

21

کوئٹہ 29 ستمبر (اے پی پی):ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن عبدالجبار بلوچ نے انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور انجمن تاجران ساتھ ملاکر صاف اور سرسبز کوئٹہ کی مہم چلارہے ہیں۔کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ہے اورکوئٹہ شہر کو صاف رکھنے کیلئے تاجروں سے بات چیت کی ہے۔کوئٹہ شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے تمام مارکیٹس اور بازار وسطی علاقے میں شامل ہیں۔اب تک کلین گرین منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں وال پنٹنگ کا کام کیا ہے۔جن میں فائن آرٹس کے طلبا اور جامعات نے پندرہ دنوں تک دیواروں کو خوبصورت پینٹنگ کی گئی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کچرے کے ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کیلئے کام ہورہا ہے روزانہ دو ہزار ٹن کچرہ پیدا ہوتا ہے۔ شہر میں چھ سو چنار کے درخت لگائے گئے ہیں ان کی تین سالوں تک دیکھ بال کوئٹہ کے تاجر نے لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام شہر کو صاف رکھنے کیلئے ہم سب کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جناح روڈ کو ماڈل سڑک بنانے کا عزم ہے۔ جناح روڈ پر اور گردونواح۔پرنس روڈ کواری روڈ میں اسٹریٹ لائٹس بحال ہو جاچکی ہیں۔پہلے مرحلے میں خراب اسٹریٹ لائٹس کو فعال کیا جارہا ہے،اس موقع پر انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی کے اور خوبصورتی کے لئے ہمیشہ انجمن تاجران بلوچستان نے میٹرو پولیٹن کے ساتھ تعاون کیا ہے ہم چاہتے ہے کہ کوئٹہ شہر بھی پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح خوبصورت شہر بنے اور شہر میں خراب ٹریفک سنگل کو بحال کیا جائے اور ہم تاجروں کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کی خوبصورتی کے لئے جو بھی زمہ داری دے گی ہم اسے قبول کرینگے۔