ہرنائی؛ سیلاب متاثرین کے لئے پاک دیہی ترقی کا منصوبہ کے تحت 109 سے زائد خاندانوں میں راشن و گھریلو سامان  کی تقسیم

15

ہرنائی،23 ستمبر(اےپی پی):سیلاب متاثرین کی مدد کے  لئےفلاحی ادارے میدان میں، سی جےسی-ایل ڈی ایس ٹیم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ  علاقے  میں راشن، صاف پانی و گھریلو سامان  109 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد رفیق ترین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سیعد کانسی کی نگرانی میں ہرنائی کے مختلف دیہاتوں کلی خدرانی ۔مرپانی۔ڈاک ۔کلی شور۔ابوز۔ انڈرآباد اور اسلام آباد میں پاک دیہی ترقی کے منصوبے  کے تحت دی چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس(CJC-LDS PRDP) ٹیم کی جانب سے بارشوں اور سیلاب متاثرین میں راشن، صاف پانی ور دیگر گھریلوں اشیاء تقسیم کی گئیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب سعید کانسی نے کہاکہ ہرنائی مختلف علاقوں میں 109 سے زائد متاثرہ خاندانوں میں راشن سمیت صاف پانی اور گھریلواشیاء کوتقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم زدہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بارشوں اور سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کرنے میں اپنے تمام تر وسائل بروقار لائے جائیں گے اور کہا کہ جب تک سیلاب اور بارشوں سے متاثرین مکمل طور پر بحال نہیں ہوجاتے ہم اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔