آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

1

لاہور 2 2 ستمبر ( اے پی پی ): سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 90شاہراہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب کی ترقیاتی سکیموں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی و بحالی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب نے ملک کے طول و عرض میں بے پناہ تباہی مچائی ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازی خان بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصل تباہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کا پلان بنا لیا ہے،سیلاب سے متاثرہ نہروں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے گا۔پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آخری سیلاب متاثرہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔ سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔