البائراک نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں ایک ہزار پولی تھیلین خیمے تقسیم کر دئیے

15

اسلام آباد،20ستمبر  (اے پی پی): البائراک نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر ) پروگرام کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے تعاون سے پیر کو  بلوچستان کے علاقہ  صحبت پور میں سیلاب متاثرین میں ایک ہزار پولی تھیلین ترپال کے خیمے تقسیم کئے ۔

ترکی اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ مہذب، برادرانہ اور دوستانہ انداز میں برقرار رہے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کے ایک حصے کے طور پر البائراک گروپ اشد ضرورت کے اس وقت پاکستانی عوام کی دل و جان سے مدد کر رہا ہے۔

 البائراک گروپ نے رہائش کی بنیادی انسانی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے سیلاب زدگان  میں چار ہزار خیمے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا  جس میں البائراک گروپ کے مطابق دادو سٹی، اندرون سندھ میں گزشتہ ہفتے  ایک ہزار  خیموں کی بستی قائم کر دی گئی ہے اور باقی تین ہزار خیموں کی بستی صحبت پور، بلوچستان میں ترقی کے عمل میں ہیں۔ اس تمام عمل میں این ڈی ایم اے کی تجاویز اور مشاورت شامل ہے۔