الخدمت فاونڈیشن گجرات کا متاثرین سیلاب کے لٸے کالام میں تین مقامات پر مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد

3

پشاور، 27ستمبر(اے پی پی): حالیہ سیلاب سےمتاثر سوات کے علاقے کالام میں الخدمت فاؤنڈیشن گجرات کی جانب سے تین مقامات پر سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاونڈیشن گجرات کے صدر انصر محمود اور ڈاکٹر سید حیدر علی کی زیرنگرانی تجربہ کار ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے سینکڑوں مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کیں۔

انہوں نے الخدمت فاونڈیشن گجرات کے صدر انصر محمود اور طبی عملہ کے انچارج ڈاکٹر سید حیدرعلی کاشکریہ اداکرتے ہوئےکہا کہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور الخدمت سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی کےلیے تمام دستیاب وسائل بروے کار لا رہی ہے۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص، الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے صدرمحمد زادہ صوبائی میڈیا منیجرنورالواحدجدون، سابق تحصیل ناظم کالام حبیب اللہ ثاقب اور دیگر ذمہ داران نے کیمپ کا وزٹ بھی کیا۔